BWF Team Visited Hiranand Leper Hospital

BWF Team Visited Hiranand Leper Hospital

بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے جزام ھسپتال ، منگوپیر ، کراچی کا دورہ کیا اور وہاں کے مریضوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا ۔

اس ھسپتال میں مرد و خواتین 90 مریض ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال سے KMC نے اس ھسپتال کو کسی بھی قسم کا کوئی فنڈ نہیں دیا اور اس ھسپتال کی بجلی اور گیس بھی کاٹ دی گئی ہے ۔

ھسپتال میں موجود مریضوں کے کھانے اور دوائیوں کا کچھ مقامی رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت بہت مشکل سے انتظام کرتے ہیں اور اکثر اوقات یہاں کے مریض بھوکے ہی سو جاتے ہیں۔

بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن اس ویڈیو کے زریعے وفاقی حکومت ، حکومت سندھ اور KMC سے درخواست کرتی ہے کہ اس ھسپتال کا فنڈ ریلیز کیا جائے اور بجلی اور گیس بحال کی جائے ، اور مخیر حضرات اور رفاعی ادارے اس ھسپتال اور یہاں کے مریضوں کی بہتری کے لئے کوشش کریں ۔

Watch Video

No Comments

Post A Comment