Syed Hasham Ahmed Visit BWF Office

Syed Hasham Ahmed Visit BWF Office

بہار ویلفٸر فاٶنڈیشن (پاکستان) کے زیر اہتمام فاٶنڈیشن کے مرکزی دفتر میں ایک شام کینیڈا سے تشریف لانے والے صوبہ بہار سے تعلق رکھنے والی انتہاٸ محترم مکرم اور قابل ذکر شخصیت جناب حشام احمد سید کے ساتھ مناٸ گٸ۔ آپ نے مختلف میدان میں نہ صرف یہ کہ قابل ذکر بلکہ قابل قدر خدمات انجام دی ہیں جس کی ایک دنیا معترف ہے۔

آپ کا نام حشام احمد سید جبکہ والد کا نام سید عبد الجبار ہے۔ آپ 8 دسمبر ۶1950 میں مطابق 28 صفر ھ 1370 بروز جمعہ اس جہان آب و گل میں وارد ہوۓ۔ آپ نے انجنینیرنگ مکینیکل کے علاوہ بزنس اور فنانس میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ آپ کا تعلق صوبہ بہار کے مشہور مقام سید آباد جہان آباد سے ہے۔ آپ نے پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب وغیرہ میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ماشا۶ اللہ کینیڈا میں مقیم ہیں اور گاہے گاہے پاکستان اپنے عزیزوں سے ملنے آنا جانا ہوتا ہے۔

آپ کی جو کتابیں شاٸع ہو چکی ہیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔۔۔
☆ آگہی(تاثراتی مضامین کا مجموعہ جو 750 صفحات پر محیط ہے)۔
☆ مشاہدات(تاثراتی مضامین کا مجموعہ جس کے صفحات بھی 750 ہیں)۔
☆ تجلیاں۔ شعری مجموعہ۔
☆ ہنستے آنسو شعری  مجموعہ۔

No Comments

Post A Comment