Rozgar Project Event Phase (4)

Rozgar Project Event Phase (4)

اللہ نے اگر ہمیں کچھ بہتر رکھا ہے تو یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنی برادری کے ایسے لوگوں کا خاص خیال رکھیں جو بے روزگاری یا مالی وسائل کی کمی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر معاشرے کو بہتر بنانا ہے تو ہمیں ایسے لوگوں کو تلاش کر کے ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار صدر، بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن ، جناب سید طارق شعیب نے بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ون امہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام روزگار اسکیم 2023 فیز 4 کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بعد ازاں بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 22 لوگوں میں روزگار اسکیم کے تحت ٹھیلے، پان کے کیبن، سیلائی مشین، گدھا گاڑی، چپس کا سٹال، میڈیکل اسٹور و پرچون کی دوکان، آٹا چکی کی دوکان، ٹیلر شاپ، اسکول کی کینٹین اور بچوں کے کپڑے کی دوکان کے لئے رقوم دیے گئے۔
تقریب میں رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان سید آفاق جمال، اورنگی ٹاؤن یو سی 2 کے نائب چیرمین ظفر اقبال، الریاض ہسپتال ٹرسٹ کے نگراں اسد حسیب، محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید بیگ، جزام ہسپتال منگوپیر کے یاسین بلوچ

Watch Video

No Comments

Post A Comment