
19 Mar BWF Team Meetup With NAVTTC Team
بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن (BWF) کی ٹیم نے نیوٹیک (NAVTTC) کے وفد اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ (GMI) ایف بی ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر جناب سید طارق شعیب، سابق ڈی جی کے ڈی اے جناب نوید، NAVTTC سے محترمہ امبر انیس،آئی ایم سی کے چیئرمین جناب ریحان ہاشمی، پرنسپل اکبر علی ملک، ایڈمن انچارج محترمہ تابندہ عزیز، سلیم اختر، معاشر بن طارق اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ادارے کی جدید سہولیات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جس میں جدید لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریری، کانفرنس روم اور ایڈوانس کمپیوٹر لیب شامل تھیں۔
دورے کے دوران مستقبل کے منصوبوں اور پیشہ ورانہ کورسز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفد نے جی ایم آئی کی تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
No Comments