
01 Dec Collective Wedding Ceremony Of 8 Couples November 2023
بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ( 8 ) مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادی اور رخصتی کی ایک باوقار تقریب کا بروز اتوار دوپہر 1:00 بجے، عامر پیلس، بلاک آئی( l )، نارتھ ناظم آباد کراچی میں انعقاد کیا گیا ، یہ وہ لڑکیاں ہیں جو وسائل نہ ہونے کی سبب اب تک گھر بیٹھی تھیں ۔
اس موقع پر سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے تقریب سے خطاب کیا اور بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے صدر، سید طارق شعیب اور جنرل سیکریٹری جہانزیب عارف کو اجتماعی شادی کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آج ان شادی شدہ جوڑوں کو دل کی گہرائیوں سے دعا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو حاسدوں کے حسد سے اور بدخواہوں کے شر سے محفوظ رکھے ، امین۔ وہ لوگ بہت عظیم ہیں جو مقدس رشتے قائم کرنے میں جہیز جیسی لعنت اور خرافات کے خلاف کام کررہے ہیں ۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ضلع وسطی جناب ریحان ہاشمی ، ایڈوکیٹ محفوظ یار خان ، میجر (ر) مسرت عبدالخلیق ، جناب حسن امام ، جناب فاروق عرشی ، جناب زاہد منصوری ، جناب یوسف امام ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جناب ابو فیصل ، ہیڈ آف ریڈیالوجی SIUT جناب ڈاکٹر سید راشد الامین ، چیرمین پاک امن ویلفیئر جناب سعید احمد بیگ، جناب سید شہریار رسول منہاجی ، چیرمین محبان پاکستان جناب ممتاز انصاری، جناب انجینئر محفوظ ، ونگ کمانڈر (ر) جناب سلیم شاہ ، جناب جاوید اقبال ، جناب افتخار کامل ، جناب ارشد گیلانی ، جناب حسن رضا بخآری اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صدر بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن سید طارق شعیب نے معزز مہمانوں کا BWF کی ٹیم کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور شادی شدہ جوڑوں کو تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔
No Comments